in

بریکنگ نیوز: کان کھول کے سن لو ، کسی غلط فہمی میں نہ رہنا ۔۔۔!!! آرمی چیف نے بلوچستان کے حوالے سے دو ٹوک اعلان کردیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصرصوبے میں دہشت گردی اور افراتفری کو ہوادے رہے ہیں۔دشمن قوتوں کو بلوچستان میں افراتفری کی اجازت نہیں دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔

کور کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نےکوئٹہ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل باجوہ نے قومی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا امن اور خوشحالی جمہوریت اور اس کی اقدار سے جڑی ہے، بلوچستان میں امن و استحکام ملک کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج سمیت تمام سٹیک ہولڈرز بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر صوبے میں دہشت گردی اور افراتفری کو ہوادے رہے ہیں۔ہم ملک دشمن قوتوں کو بلوچستان میں افراتفری کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان ، ایران بارڈر پر باڑ لگانے کے اقدامات پر بھی اظہار خیال کیا،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ سےسکیورٹی صورتحال بہترہوگی۔آرمی چیف نے سکیورٹی صورتحال میں بہتری کے اقدامات پر روشنی ڈالی

Written by Suddl

Leave a Reply

Ford Mustang Mach-E’s leaked photos and pricing details ahead of the official debut

Best gadgets to help make your family trip fun