in

سالوں بعد بڑا دورہ ۔۔۔!!! بڑی شخصیت نے پاکستان آنے کااعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان تلور کا شکار کرنے کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا ۔ جب وہ پاکستان آئیں گے تو ان کے ساتھ عمران کان اور آرمی چیف ملاقات کریں گے جس میں ان کے ساتھ بڑے معاہدے متوقع ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق صدر متحدہ عرب امارات پاکستان میں تلور کے شکار کیلئے آئیں گے، ان کی آمد سے قبل چولستان کے علاقے میں سیکورٹی انتظامات سخت کیے جا چکے، رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

شیخ خلیفہ بن زید النہیان 2 ہفتے کیلئے پاکستان میں قیام کریں گے، یہ ان کا نجی دورہ ہوگا، اس دوران ان کی صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے ہمراہ دبئی کے نائب حکمراں شیخ حمدان بن راشد المکتوم بھی پاکستان آئیں گے۔

اماراتی شاہی خاندان کے افراد بہاولنگر، راجن پور اور چولستان کے علاقوں میں شکار کے غرض سے قیام کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی حکمران خاندان کے دیگر 2 اراکین کو سال 21-2020 کے شکار سیزن میں بین الاقوامی تحفظ کے حامل پرندے تلور کے شکار کا اجازت نامہ جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان اور پنجاب کے مخصوص علاقوں میں شکار کی اجازت دی گئی ہے۔

Written by Suddl

Leave a Reply

ریاست مدینہ کی جانب پہلا قدم ۔۔۔ !!! وزیر اعظم عمران خان نے افسر شاہی کا درجہ ختم کرنے کے لیے نئے قواعد کی منظوری دیدی

مریم نواز کاایک اور جھوٹ بے نقاب۔۔۔ !!! وزیراعظم عمران خان کی اپنی والدہ اور والد کے جنازوں میں شرکت کے ثبوت پیش کر دئے گئے