in

فٹیف کے اجلاس میں کون کون سے ممالک نے پاکستان کی مخالفت کی ؟ حماد اظہر نے خاموشی توڑتے ہوئے حقائق بیان کر دیے

” >

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکل جائے گا اور دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔لاہو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی دو یکساں شرائط کو پورا کررہے ہیں، گزشتہ سیشن میں بھارت کے علاوہ تمام ممالک نے

پاکستان کی تعریف کی۔حماد اظہر نے کہا کہ 27 شرائط پوری کیں باقی 6 شرائط فروری 2021 میں مکمل ہوجائیں گی، 14 ترامیم پارلیمنٹ سے منظور کرائیں جسے ایف اے ٹی ایف میں سراہا گیا۔انہوںنے کہا کہ فٹیف اجلاس میں پاکستان کی بہتر کارکردگی کا اعتراف کیا گیا امید ہے جلد گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق برطانیہ میں 2030 سے ڈیزل اور پیٹرول پر چلنے والے نئی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی جائے گی۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ 2040 سے ڈیزل اور پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی عائد کردے گی تاہم بعد میں یہ ڈیڈ لائن 2035 کردی گئی اور اب 2030 کی جارہی ہے۔اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن آئندہ ہفتے اپنی ماحولیاتی پالیسی کے حوالے سے تقریر میں باضابطہ اعلان کریں گے۔برطانوی حکومت کا یہ قدم گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے بعض ہائبرڈ گاڑیاں 2035 تک مستثنیٰ قرار دی جاسکتی ہیں کیوں کہ وہ برقی اور تیل سے حاصل کردہ توانائی کا استعمال کرتی ہیں۔ڈیزل اور پیٹرول سے چلنے والی نئی گاڑیوں کی فروخت سے برطانیہ کی کار سازی کی صنعت میں ایک بہت بڑی تبدیلی رونما ہوگی، اس صنعت سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق رواں برس فروخت ہونے والے گاڑیوں میں سے 73 اعشاریہ 6 فیصد گاڑیوں ڈیزل اور پیٹرول انجن والی تھیں جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت محض 5 اعشاریہ 5 فیصد رہی کیوں کہ وہ اس وقت کافی مہنگی ہیں۔

Written by Suddl

Leave a Reply

Microsoft slashes its prices for the Black Friday on the Xbox One consoles and controllers along with first-party games

پی ٹی آئی صرف ایک صورت میں جیت سکتی ہے کہ ۔۔۔ تنظیم سازی والے طلال چوہدری کا بیان سن کر آپ کی بھی ہنسی نہیں رکے گی