in

پاکستان میں کورونا ویکیسن کب دستیاب ہوگی؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ آئندہ سال جنوری سےمارچ کےدوران ویکسین آجائےگی۔ اپوزیشن کے ساتھ فیٹف قانون سازی میں 34ترامیم پر معاملات بگڑے، نوازشریف کے بیانات کے بعد معاملات زیادہ خراب ہوئے۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ نےویکسین منگوانے کی اجازت دے دی ہےجو آئندہ سال جنوری سے مارچ کے درمیان پاکستان میں دستیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلےمرحلےمیں ہیلتھ ورکرزکوویکسین دی جائےگی۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ، لوگ تعاون نہیں کررہے اور اپوزیشن بھی کورونا کے معاملے پر بیٹھنے کو تیار نہیں حالانکہ کورونا کا تعلق سیاست سے نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی لہرکےدوران سیاسی،سماجی اوردینی رہنماایک پیج پرتھےلیکن دوسری لہرکےدوران ایسانہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے مطالبہ کرتی تھی کہ سخت لاک ڈاؤن کرو لیکن ہمارا پہلی لہر میں بھی یہی موقف تھا کہ لاک مکمل لاک ڈاؤن نہیں کریں گے۔ ان کو کہا گیا کہ جلسے جلوس نہ کریں لیکن اپوزیشن اس پر عمل نہیں کر رہی، ان کے جلسوں کے بعد کورونا کے کیسز میں کسی حد تک اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قائدین کاکوروناکےحوالےسےرویہ غیرمناسب ہے، سیاسی سوچ کےمطابق ان کوجلسوں سےنہیں روکناچاہیے۔این سی سی فیصلوں کےمطابق 300 افراد سے زائد اجتماعات کی اجازت نہیں،عدالت نےبھی این سی سی فیصلوں پرعملدرآمدکاحکم دے رکھا ہے۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کی ضروریات مختلف ہیں۔اپوزیشن کے ساتھ ایف اے ٹی ایف کی 34ترامیم پر معاملات بگڑے تھے، جو مرضی ہو جائے ہم ان کی ترامیم ماننے کو تیار نہیں اور نہ اپوزیشن کو کسی قسم کا این آراو ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی سزایافتہ قیدی کو باہر بھیجا گیا، عدالت نے نوازشریف کی جان کی گارنٹی مانگی تھی ہم نے 7ارب کی ضمانت مانگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے نوازشریف کو اشتہاری قرار دے دیا ہے جن کو لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

What do you think?

Written by Suddl

Comments

Leave a Reply

Loading…

0

مریم نواز کاایک اور جھوٹ بے نقاب۔۔۔ !!! وزیراعظم عمران خان کی اپنی والدہ اور والد کے جنازوں میں شرکت کے ثبوت پیش کر دئے گئے

Burger King and McDonalds graded for their Beefs