in

(ن) لیگ کا بُرا وقت شروع۔!! پنجاب میں ایک اور اہم کارروائی، نامور و سرگرم رہنما گرفتار، پوری جماعت سکتے میں آگئی

” >

لاہور(ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن پنجاب نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی رضوان گل کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اینٹی کرپشن نے بہن کو جائیداد سے محروم کرنے پر ن لیگ کے سابق ایم پی اے کو سرگودھا سے گرفتار کیا،

متعلقہ ادارے نے دیگر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن سرگودھا نے شمع بی بی کی درخواست پر رضوان گل کو گرفتار کیا۔ ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور بھائی تبریز گل نے 1990 میں بہن کی جائداد ہتھیا لی تھی۔ علاوہ ازیں دو سابقہ سب رجسٹرار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگ کے رہنما اور سابق میئرسرگودھا اسلم نوید کو گرفتار کیا۔ ان پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ اسلم نوید سمیت ٹی ایم اے سرگودھا اور محکمہ ریونیو کے 7افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر قانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ گزشتہ روز ینٹی کرپشن پنجاب نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور سابق میئرسرگودھا اسلم نوید کو گرفتار کرلیا، ان پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق میئر اسلم نوید سمیت ٹی ایم اے سرگودھا اور محکمہ ریونیو کے 7افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ دیگر قانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال اور سرکاری خزانے کو نقصان پر کارروائی کی، ملزم اسلم نوید نے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ ملزم نے سرکاری خزانے کو39کروڑ کا نقصان پہنچایا۔

What do you think?

Written by Suddl

Comments

Leave a Reply

Loading…

0

How-to guide for downloading the data of the Yahoo Group

ریاست ماں نہ بن سکی ، طارق عزیز نے بیٹا بن کر دکھا دیا : ایک بار بھارت کی الہڑ مٹیاروں کے ایک گروپ کی ثقافتی یلغار کا طارق عزیز نے ایسا کیا جواب دیا کہ 10 ہزار افراد سے بھرے ہال میں سناٹا چھا گیا